پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: یونیورسٹی کے طالبات کا ایڈمنسٹریشن کے خلاف مظاہرہ

0
532

پاکستانی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیرغلام محی الدین یونیورسٹی تراڑکھل کی طالبات نے یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کے خلاف مظاہرہ کیا جو مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں یونیورسٹی کی میس سے صاف اور صحت مند کھانا مہیا نہیں کیا جا رہا جس سے طالبات کو سحر اور افطار میں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے, لہذا طالبات کی یہ مانگ تھی کہ انھیں ہوسٹل میں خود کا کھانا بنانے کی اجازت دی جائے۔
طالبات نے کیمپس میں پرزور نعرہ بازی کی جس میں،ظالم تیرے ضابطے ہم نہیں مانتے،پاور پاور طلبہ پاور،ساڈا حق اتھے رکھ
میس کمیٹی مردہ باد وغیرہ کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
یونیورسٹی کی ایڈمینسٹریشن اور طالبات کے مابین جب اتفاق نہ ہو سکا تو طالبات نے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کر کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے ڈالا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں