-تحریک جہاد پاکستان نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پاکستانی پیرا ملٹری فورسز فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی تفصیلی بیان جای کردی
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ میں قائم ایف سی ہیڈ کواٹر پر گذشتہ روز مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے اندر داخل ہوگئے تھے جس کے بعد فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے آج چھ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے اور پیرا ملٹری فورسز فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کو کلیئر کرنے کا اعلان کیا ہے
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف گذشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے فائرنگ کے تبادلے میں تمام 6 شدت پسند مارے گئے۔
ترجمان فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 اہلکار اور ایک شہری بھی مارا گیا ہے جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں
دوسری جانب پیرا ملٹری فورسز فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی ذمہ داری مذہبی شدت پسند تنظیم تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے قبول کرلی ہے
تحریک جہاد پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بیان کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان ملا محمد قاسم نے کہا ہے کہ گذشتہ شب انکے تنظیم کے فدائین حملہ آوروں نے بلوچستان کے شہر مسلم باغ میں موجود فوجی کیمپ پر رات دو بجے حملہ کرکے شدید جھڑپوں کے بعد فوجی کیمپ کو اپنے قبضے میں لے لیا
ملاء قاسم کے مطابق ایک دن دو راتوں تک جاری رہنے والے تحریک جہاد پاکستان کی مجاہدین کے اس حملے میں چالیس پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جبکہ حملے کے دؤران پاکستان فوجی اہلکار اپنے پوزیشن چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ہمارے مجاہدین نے فوجی ہیڈ کواٹر کو مکمل اپنے قبضے میں لے لیا تھا
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مجاہدین کے خلاف آپریشن میں کور کمانڈر کوئٹہ لفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی نگرانی میں ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا تاہم مجاہدین کے سامنے انکے ایس ایس جی کمانڈوز کو بھی شکست کا سامنا رہا
تنظیم نے مسلم باغ فوجی ہیڈ کواٹر پر حملہ آوروں کی نام اور تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شائع کردیا ہے
ترجمان ملا قاسم کے مطابق اس حملے میں انکے تنظیم کے چھ مجاہدین نے حصہ لیا جن میں حمزہ، زکریہ، ابوبکر، مولانا حنظلہ، مستغفر، اور اس آپریشن کے کمانڈر مولانا معتصم شامل تھیں
تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا قاسم نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ ہم ایک دفعہ پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان پر مسلط اس قابض غدار اور خائن ٹولے سے اس ملک کے عوام کو نجات دلانے تک اور اس ملک میں شریعت کے عادلانہ نظام کے نفاذ تک ہماری یے لڑائی جاری رہیگی