عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

0
44

عمران خان کے خلاف فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

فوج کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ اپنی تنصیبات میں کیے گئے جرائم کی تحقیقات اور ٹرائل خود کر سکتی ہے۔

فوجی ایکٹ کے تحت کارروائی کی صورت میں ملزم کے خلاف ہونے والی عدالتی کاروائی کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کہا جاتا ہے جبکہ یہ فوجی عدالت جی ایچ کیو ایجوٹنٹ جنرل برانچ کے زیر نگرانی کام کرتی ہے۔

اس عدالت کا صدر ایک حاضر سروس (عموماً لفٹیننٹ کرنل رینک) فوجی افسر ہوتا ہے، استغاثہ کے وکیل بھی فوجی افسر ہوتے ہیں۔

فوجی عدالتوں کے بارے میں مشھور ہے کہ یہ “سپیڈی جسٹس” کے نظام کے تحت چلتی ہیں۔

عمران خان کو جلد ہی کور کمانڈر کے گھر جلانے اور آرمی تنصیبات کو جلانے کے الزام میں آرمی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آرمی ایکٹ کو پاکستان کی سول عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں