پونچھ کے شہر ہجیرہ میں سبسیڈی کی بحالی کے لئے سول سوسائٹی اور شہریوں کا شدید احتجاج

0
48

پاکستان کے زیر انتظام پونچھ کے شہر ہجیرہ میں سبسیڈی کی بحالی کے لئے سول سوسائٹی اور شہریوں کا شدید احتجاج۔ دوران احتجاج شہریوں نے پاکستانی سرکار اور نام نہاد آزاد حکومت کے خلاف شدید غم وغصے کے اظہار کیا۔
مقررین نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سرکاری عالمی فورمز پر کئے گئے وعدوں کے مطابق سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
مقررین نے کہا کہ لائین آف کنٹرول کی دوسری طرف ہندوستانی سرکار ریاستی باشندگان کو کھانے پینے کی سستی اشیا فراہم کررہی ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہنگائی عروج پر ہے۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستانی سرکار کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے الٹی میٹم دیا ہے۔ ایک سال قبل پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مہنگائی کے خلاف اور سبسڈی کی بحالی کے لئے بھرپور تحریک چلائی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی سرکار کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا تھا۔ مگر ایک سال گزرنے کے باوجود سرکار نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ یہی صورت حال برقرار رہی تو ایک بار پھر بڑی تحریک اُٹھے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں