پی ٹی ایم کے سربراہ منظور احمد پشتین کا کامریڈ جلیلہ حیدر کے گھر آمد

0
133

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور احمد پشتین ہزارہ ٹاؤن میں کامریڈ جلیلہ حیدر کے گھر آئے اور ہزارہ ٹاؤن کے خواتین سے مختصر خطاب کیا۔
اطلاعات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن میں ایف سی چیک پوسٹ پر جب منظور احمد پشتین کو ہزارہ ٹاؤن میں اندر جانے سے ایف سی کی طرف سے روکنے کی کوشش کی گئی تو جلیلہ حیدر نے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن کو کہہ دیا کہ منظور احمد پشتین میرا مہمان ہے آپ کی حیثیت سے میرے مہمان کو میرے گھر آنے سے روک رہے ہیں؟ منظور احمد پشتین کو روکنے کی مذمت پر ہزارہ ٹاؤن میں اندر جانے کی اجازت فورا مل گئی۔
منظور احمد پشتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آب ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ کوئی بھی شہید اپنی موت نہیں مرا بلکہ ظلم و جبر اور بربریت کا نشانہ بنتے ہوئے شہید کیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل سات ٹیچرز کو محض شیعہ ہونے کی وجہ سے انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔
منظور احمد پشتین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مظلوم اور محکوم قومیں ایک ہوں اور اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانتے ہوئے اپنی دفاع کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں