سیندک پروجیکٹ، وسائل کی لوٹ، خواتین کا احتجاج

0
52

بلوچستان کے علاقے تفتان لندن روڈ سیندک کراس پر خواتین نے بنیادی حقوق کی خاطر اپنے گھروں سے کر نکل کر احتجاج کیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ تفتان کو ہمارے نمائندوں اور بلخصوص ہمارے تحصیل میں واقع گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ نے مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تفتان کے عوام پانی ، بجلی ، صحت اور سڑکوں سے محروم ہیں اس وقت تفتان تمام مسائل میں جھکڑا ہوا ہے لوگوں کو پانی، بجلی نہیں ہے۔ اسکولوں میں اساتذہ نہیں ہے مگر سیندک پروجیکٹ تفتان کے دامن میں ہے اور یہاں کے معدنی وسائل کو لوٹاں جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے قبائلی معتبرین علاقے کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں ہمیں مجبوراً اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے اور ہمیں ہمارے علاقے کے جو مسائل ہیں ان پر اگر مکمل طور پر حل کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہے ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خواتین نے سیندک کراس پر دھرنا دیا ہے اور ان کا اپنے مطالبات کے حل تک دھرنے پر قائم رہنے کا عزم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں