پونچھ ڈویژن میں مکمل ہڑتال

0
62

پاکستان کے قببضے والے کشمیر کی پونچھ ڈویژن میں مکمل ہڑتال رہی, مارکٹیں ہوٹل ٹرانسپورٹ سب کچھ بند رہا۔ پونچھ ڈویژن میں جاری ہڑتال مہنگائی, غربت, بجلی اور آٹے کے لئے کی جارہی ہے۔۔
پاکستانی زیر قبضے والے کشمیر کے لوگ حکومت پاکستان سے یہ مانگ کر رہے ہیں کہ پاکستان سرکار ان کو وہی سہولیات دے جو ہندوستانی سرکار جموں, کشمیر, پونچھ اور لداخ کے باشندوں کو دے رہی ہے۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لوگ ایک سال سے بار بار یڑتال کرکے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تمام کاروباری, سماجی تنظیمیں, وکلا, طلبہ اور ٹرانسپورٹرز احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔ آج پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ میرپور اور مظفر آباد ڈویژن میں جزوی احتجاج جاری ہے۔ اگر ان کی مانگیں پوری نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائروکار بڑھانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں