معروف قوم پرست لکھاری شفقت انقلابی کا دورہ جمّوں کشمیر

0
69

گلگت بلتستان کے معروف قوم پرست لکھاری و تاریخ دان شفقت انقلابی کے دوراں پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے شہر راولاکوٹ آمد کے موقع پر ریڈنگ زون میں شاندار تقریب۔
تقریب میں راولاکوٹ سے 80 سے زائد سیاسی کارکنوں اور لکھاریوں کے ساتھ ساتھ جی بی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شفقت انقلابی نے اپنی جدوجہد, مسلئہ جمموں کشمیر , ہندوستان اور پاکستان کی کشمیر پالسیز , نام نہاد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال, سٹیٹ سبجیکٹ رول اور لینڈ ریفارمز پر ڈیڑھ گھنٹے پر محیط لیکچر دیا۔ لیکچر کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا۔
تقریب سے شفقت انقلابی کے علاوہ سروراجیہ انقلابی پارٹی کے صدر سجاد افصل اور قومی شاعر فاروق صابر نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں مستقبل میں مل کے جدوجہد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں