کوئٹہ: فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل، شہر میں احتجاج

0
81

کوئٹہ میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، شہری پریشان، مبینہ طور پر رہزنی کے دؤران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے

بلوچستان کے سب بڑے شہر اور دارلحکومت جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر ہے جہاں شہری چوروں کے ہاتھوں اپنے سامان و دیگر ایشیاء کھو رہے ہیں وہیں ایک ماہ کے دؤران 7 شہری ان واقعات میں قتل ہوئے ہیں

اتوار کے روز کوئٹہ سریاب میں قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے واردات کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں کو قتل کردیا گیا، واقعہ کے خلاف سریاب روڈ کے رہائشیوں نے ٹائر جلا کر احتجاج شروع کردی ہے

.فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں افراد عبدالکریم اور اعجاز احمد باپ بیٹھے تھیں، واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

مظاہرین کا کہنا ہے آعلا انتظامیہ اور سیکورٹی حکام شہر میں امن امان کے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا اہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں شہر چوروں کے رحم کرم پر ہے مظاہرین نے وزیر اعلی سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

شہریوں کے مطابق کوئٹہ میں جرائم کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ایک ماہ کے دؤران واقعات میں 7 کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے رہائشیوں کے لئے مال کے ساتھ اب جان بھی محفوظ نہیں

مظاہرین کا مطالبہ ہے کے قمبرانی روڈ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ شہر میں بگڑتے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ فوری اقدامات کریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں