گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کو بر امن بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں دفعہ 44 1 Cr.P.C کے تحت درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی؛ اشتعال انگیز تقاریر، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اسلحے/ دھماکہ خیز مواد کی خرید و فروخت، ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کا استعمال، ایک جگہ پرچار یا چار سے زیادہ افراد کے اکھٹا ہونا ( جنازہ، شادی بیاہ اور محرم کے اجتماعات کو استثناء حاصل ہو گا)، جلوس کے روٹس پر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔ چہلم کے اختتام تک این او سی کےضلع بھر میں ملک کے دوسرے حصوں سے کسی بھی فرقے کے مذہبی رہنماوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل ڈبل سورای پر پابندی عائد ہو گی ۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے پلے کارڈ، ٹیپ ریکارڈر کا استعمال جس کی وجہ سے کسی بھی فرقہ، گروپ یا سیاسی پارٹی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع بھرمیں امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت درج بالا سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے- ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔