ڈیرہ بگٹی سے مزید 5 افراد جبری لاپتہ

0
59

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گو پٹ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مار کر پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ افراد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں جن کی شناخت حصو بگٹی ان کے دو بیٹے مری بگٹی، خیرا بگٹی اس کے علاوہ ٹھارو بگٹی اور احمد علی ولد کرباری بگٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ دس دنوں سے آپریشن جاری ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک بیس کے قریب افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے جس میں دو لیویز اہلکار اور ایک ستر سالہ بزرگ روشن بگٹی بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں