خیبر پختونخواہ: پولیس پر حملے، تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

0
42

پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس پر دو مختلف حملوں میں تین اہلکار مارے گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ریگی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے کیے گئے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں-

‎سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارشد خان کے مطابق گذشتہ رات تقریبا 11 بج کر 45 منٹ پر ریگی ماڈل ٹاؤن کے داخلی دروازے پر پولیس اہلکار ڈیوٹی تبدیل کر رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

ایس پی ارشد خان نے کہا کہ اضافی چوکیاں قائم کرنے کے بعد آپریشن جاری ہے، پولیس نے اقدامات کیے ہیں جب کہ فورسز بھی چوکس ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ میں واقع پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس ہلاک جبکہ 7 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

پولیس کے مطابق حملہ دو خودکش حملہ آوروں کے ذریعے کئے گئے جہاں حملہ آور تھانے کی اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھیں جسے پولیس نے بر وقت ناکام بنادیا-

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کی ترجمان توحید نے ایک بیان میں کہا کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا جبکہ 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خودکش حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے منسلک جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ ترجمان عمر مکرم خراسانی نے بیان میں کہا کہ یہ ٹی ٹی پی کے دو خودکش حملہ آوروں شاہد اللہ یوسفزئی اور حنظلہ مومند نے کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں