بولان: ایف سی اہلکار نے خودکشی کرلی

0
59

بلوچستان کے علاقے بولان سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کا واقعہ بولان کے علاقے مچھ کے مقام پر پیش آیا ہے، جبکہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ندیم بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، ناہی حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آزادی پسندوں کی جانب سے فورسز پر بڑے پیمانے پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

بلوچستان میں وقتاً فوقتاً فورسز اہلکاروں کے خودکشی اور دوران ڈیوٹی فرار ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ ضلع آواران سے بھی ایک اہلکار کے خودکشی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اس کے علاوہ کیچ اور دیگر علاقوں سے بھی ایسے اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

گذشتہ سال ضلع کیچ کے علاقے دشت میں ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں