پنجگور اور آواران میں فورسز پر حملہ، کولواہ میں آپریشن

0
185

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں اور مسلح جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جبکہ کولواہ میں فورسز نے آپریشن آغاز کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کے پنجگور کے علاقے گرمکان میں کل رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر آواران اور مشکے کے درمیانی علاقے کنیرہ سے اطلاعات ہیں آج صبح مذکورہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے اور فائرنگ پاکستانی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد مابین جھڑپ کے باعث ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کولواہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کا اغاز کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گھروں سے قیمتی موبائل اور دیگر سامان بھی فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں