سوئی: ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے

0
26

بلوچستان کے علاقے سوئی سے اطلاعات ہیں کہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سجود کالونی کے رہائشی علی جان نامی شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

ذرائع خودکشی کا واقعے کی وجوہات غربت بتارہے ہیں، تاہم باضابطہ طور پر اس کی تصدیق حکام نے نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات بہت زیادہ رونما ہورہے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویژول اسٹوڈیو کے انفوگرافکس کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں بلوچستان خودکشی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 11 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وہ کیس ہیں جو دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئے ہیں، خودکشیوں کے حوالے سے بلوچستان کے عوام میں ایک منفی رجحان پایا جاتا ہے، جہاں اس پر کھل کر بات کرنے کی بجائے، اسے بدنامی سے نتھی کرکے ایسے واقعات کو حتیٰ الوسع چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں