سندھی بلوچ فورم کی جانب سے 14 اگست 1947 کو قیام پاکستان کے بعد دو قوموں کے الحاق کے بعد پاکستان کی طرف سے محکومی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
شرکاء نے ٹریفلگر اسکوائر سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا جہاں سندھی بلوچ فورم کی جانب سے وزیر اعظم برطانیہ کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ہزاروں سندھی اور بلوچوں کی جانیں بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے فوری کارروائی کی درخواست کی گئی۔
احتجاجی ریلی نے پھر پارلیمنٹ سکوائر کی طرف مارچ کی جہاں ریلی سے بلوچ نیشنل موومنٹ، ورلڈ سندھی کانگریس اور بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے رہنماؤں بشمول بی این ایم کے منظور بلوچ، صمد بلوچ نے خطاب کیا۔
مقررین نے سندھ اور بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچ اور سندھی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔
مقررین نے کہا کہ بلوچ اور سندھی زبانوں اور سماجی ثقافتی روایات کو دبانے اور پاکستانی ریاست کی جانب سے سیکولر بلوچ اور سندھی معاشروں میں انتہاء پسند مذہبی نظریات مسلط کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نابالغ سندھی ہندو لڑکیوں کی زبردستی تبدیلی مذہب اور شادیوں کی نوٹس لیں۔