منظور پشتیں کا اسلام آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام

0
205

‏پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ کل اسلام آباد جلسے کے لئے انے والے تمام قافلوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں روک دئے گئے ہیں۔
‏بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریاست پاکستان میں پشتون اور دیگر محکوم قوموں کو اپنے سر کے تحفظ مانگنے کے لئے آواز اُٹھانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
‏اس حد تک غلامی؟
اپنے مظلوم ومحکوم لوگوں کے لئے اور ڈالری جنگوں کے خونخوار لہروں میں پھنسے مظلوم وطن و قوم کے لئے ہم ہر قسم قربانی کے لئے تیار ہیں۔
قافلے جہاں بھی ہوں گرفتاری نہ دے بلکہ آگے آنے کی کوششیں کرے انشاءاللہ ہم کامیاب ہونگے۔
ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ پشتین نے تمام قافلوں کو ترنول چوک میں جمع ہونے کا پیغام دیا ہے۔ ترنول سے پی ٹی ایم کے کارکن ریلی کی شکل میں اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرنگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں