روس: خلائی مشن لونا 25 گر کر تباہ

0
40

چاند پر بھیجے جانے والے روسی خلائی مشن لونا 25 چاند پر لینڈنگ دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی کی طرف سے پہلے بیان جاری ہوا تھا کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو 21 سے 24 اگست کے درمیان چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔

بھارت کا چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا اور لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور پھر 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا اور 23 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنےکی کوشش کرےگا۔

اگر چندریان 3 مشن قطب جنوبی میں اترنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو بھارت چاند کے قطب جنوبی میں مشن اتارنے والا پہلا ملک بن جائےگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں