تمپ: مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی

0
14

کیچ کے تحصیل تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زلحیہ حیات نامی خاتون زخمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات نو بجے تمپ کور جو میں مسلح افراد نے حیات کے گھر پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی جس کی وجہ سے حیات کی بیٹی بانُک زلحیہ زخمی ہوگئی، جنہیں طبی امداد کے لئے تمپ اور پھر تربت کے اسپتال میں لے جایا گیا۔

مقامی‌ ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق مقامی ڈیٹھ اسکواڈ گروپ سے ہے۔

یاد رہے که اس سے قبل پاکستانی فورسز نے 2022 میں زلحیہ حیات اور امیر حیات کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا اور الزام لگایا تھا که وه فدائی کرنے جارہے تھے۔

زلحیہ حیات کے لواحقین نے کہا ہے که ہم ہمیشہ پاکستانی فورسز اور ان کے مقامی آلہ کاروں کے مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ ہم بلوچ قوم، سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت سوشل میڈیا کارکنان سے اپیل کرتے ہیں کہ آرمی کے ظلم و ستم سے محفوظ کرنے کے لئے آواز اٹھائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں