فورسز پر خودکش حملہ، دس اہلکار ہلاک

0
10

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں جانی خیل کے مقام پر پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے میں کم از کم دس اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ جانی خیل سے بنوں کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش بمبار گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خودکش حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں