پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو آفیسران سمیت تین اہلکار ہلاک

0
12

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دو افسران سمیت ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پاکستان بحریہ کے دو افسران اور ایک اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ایل یو ڈبلیو ٹی حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستان بحریہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں