کراچی میں چینی انجینئروں اورفورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ایس آر اے

0
218

سندھودیش روولیوشنری آرمی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کراچی کلفٹن میں چینی انجنیئرز کی گاڑی اور کراچی یونیورسٹی روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کیئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی کا کہنا تھا کہ چائنہ اور پاکستان سیپیک و دیگر منصوبوں کے آڑ میں سندھ کے جزائر، ساحل و سمندر اور وسائل پر حملہ و قبضہ آور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجی ایجنسیاں سندھ کے سیاسی و قوم پرست کارکنان کے گھروں میں داخل ہوکر عورتوں کے ساتھ بدتمیزی و تشدد کرکے ان کے سامنے ان کے معصوم بچوں کو اغوا کرکے لاپتا کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سندھ وطن پاکستان و چین کے مشترکہ حملے و قبضہ کے ز?د میں ہے۔جس قبضے و حملے کے خلاف سندھی قوم اپنی بھرپور مزاحمت و قومی دفاعی جدوجہد کرنے کا حق رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی آج کراچی کلفٹن میں چینی انجنیئرز کی گاڑی اور کراچی یونیورسٹی روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کیئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔جس میں دو رینجرز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور تین اہلکار شدید زخمی ہیں۔

ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دْہراتی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں