پاکستان کو بھارت کے سامنے عبرتناک شکست کا سامنا

0
46

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کی جانب سے ابتدائی چار بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شبھمن گل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما بھی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویرات کوہلی 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کے ایل راہول نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں