آواران میں پاکستانی فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

0
19

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 16 ستمبر ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر کینرہ میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں