بلوچ نیشنل موومنٹ(بی این ایم) کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل شام، پاکستانی فوج نے ایک بلوچ خاتون حنیفہ زوجہ مراد بخش اور اس کی نوزائیدہ بچی کو کوٹو چیک پوسٹ پر زبردستی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
چیئرمین خلیل کا کہنا تھا مذکورہ خاتون اور اس کی بچی کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ حب چوکی سے اپنے آبائی علاقے جھاؤ جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بلوچ قوم پر اجتماعی سزا کا ایک سلسلہ ہے۔