پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بجلی بلات نذرِ آتش، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

0
50

آج پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کے اس مہینے کے بلات جلائے گئے۔ نو اضلاع میں بل نظر آتش کئے گئے جبکہ دارلحکومت مظفر آباد میں بجلی کے بلوں کو کشتی بناکے دریا نیلم میں ڈالے گئے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان بلوں کی مالیات کروڈوں کی تھی۔
گزشتے ماہ بھی بل جلائے گئے تھے۔ دو ماہ سے جاری تحریک کے دوران ایک ارب سے زائد مالیت کے بجلی کے بل جلائے گئے ہیں۔
آج کے بھرپور احتجاج کے بعد پاکستانی سرکار کے آرڈر پر آزاد کشمیر کی جعلی حکومت نے کئی شہروں میں احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریوں کا آغاز کیا ہے۔ ایف آئی آر میں زیادہ تعداد پاکستان مخالف قوم پرستوں کی ہے۔ پونچھ ضلع باغ سے اب تک قوم پرست رہنما عثمان کاشر اور ان کے کچھ ساتھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
میرپور سے ندیم سرفروش , سعد انصاری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
دو ماہ سے جاری احتجاج سے پاکستانی سرکار پریشان نظر آرہی۔
ایف آئی آرز کے بعد ایکشن کمیٹیز کی قیادت نے احتجاج کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گرفتاریوں کی صورت میں شدید ردعمل آئے گا
موجودہ احتجاج کو پاکستانی قبضے والے کشمیر کی نوے فیصد آبادی کی حمایت حاصل ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نام نہاد آزاد جموں کشمیر کی 76 سالہ تاریخ میں موجودہ تحریک سب سے منظم تحریک قرار دی جارہی ہے۔
پاکستانی سرکار نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
ایکشن کمیٹیوں کی قیادت تحریک کی کامیابی کے لئے پرجوش نظر آرہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں