میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے 6 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور کے علاوہ کم از کم 15 سے 20 مشہور شخصیات تحقیقاتی ایجنسی کے اسکینر کی زد میں ہیں، جن میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، نیہا ککڑ، بھارتی سنگھ، علی اضغر، ٹائیگر شرف اور سنی لیون سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔
مہادیو بُک ایپ، ایک آن لائن سٹے بازی کا پلیٹ فارم ہے جس کی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقاتی ایجنسی نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی 417 کروڑ کے اثاثے ضبط کیے تھے۔