چاغی: بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
30

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے چاغی میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے چاغی کے ڈرم بازار میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چاغی جہاں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے بلوچ قوم کے فرزندوں کو جوہری تابکاریوں کے اثرات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وہاں کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھی ہوئی ہے، ہم چاغی سمیت پورے بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ میں مصروف ملکوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی ضمانت پر اپنی جان و مال کو داؤ پر نہ لگائیں۔ بلوچ قوم حالت جنگ میں ہے اور بلوچستان میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں