پاکستانی قبضے والے جموں کشمیر میں جاری عوامی تحریک نے تاریخ ساز مرحلہ سر کرلیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پرآج جموں کشمیر کی تینوں ڈویژنز میں میں خواتین اور بچوں نے ریلیاں نکالی۔ شہر شہر قصبہ قصبہ ہزاروں خواتین بچوں کو لے کے سڑکوں پر آئی۔ مظاہروں میں شریک خواتین نے اپنے حقوق کے لئے بھرپور نعرہ بازی کی۔ پاکستانی سرکار کی ایما پر نام نہاد آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے خواتین کے جلسوں کو ناکام کرانے کے لئے بھرپور مہم چلائی مگر حکومت ناکام ہوئی۔ ریاست جموں کشمیر کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئی۔پاکستانی قبضے والے جموں کشمیر میں پانچ ماہ سے بھرپور تحریک چل رہی ہے۔ آئے روز تحریک میں شدت آرہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آج پاکستانی جموں کشمیر میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں تحریک میں مزید شدت آنے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔