مارگٹ و زرغون میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

0
89

اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج نے آج دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون اور مارگٹ سمیت بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کررہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ پیدل فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

علاقہ محصور ہونے کے باعث جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

خیال رہے گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے بولان کے علاقے مارگٹ میں شاہراہ پر ناکہ بندی کی تھی۔ مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پاکستان فوج کے ایک نان کمیشند آفیسر اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے کہ مارگٹ اور گردنواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی پاکستانی فورسز پر حملے کرتی رہی ہیں۔

تین روز قبل مارگٹ کے قریب پاکستان منرل اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر کو بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے وہ موقع پر ہلاک اور ان کا ذرائع شدید زخمی ہوگیا۔

پی ایم ڈی سی منیجر کو نشانہ بنانے کی ذمہ دادی بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں