یوٹا میں پاکستانی زیر انتظام ریاست جموں کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک کی حمایت

0
46

امریکی ریاست یوٹا میں پاکستانی زیر انتظام ریاست جموں کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک کی حمایت اور عوام کی تاریخی لازوال جدوجہد کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے عوامی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

امریکی ریاست یوٹا میں مقیم کشمیری کمیونٹی پاکستان کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ھوے امریکی کی مختلف ریاستوں میں مقیم ریاستی باشندوں کے ساتھ مل کر جموں کشمیر پیپلز رائٹس موومنٹ( امریکہ) (JKRM USA) کےپلیٹ فورم سے ریاستی عوام کی حقوق کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی سطع پر مہم چلانے کا علان کیا گیا
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر کمیونٹی مطالبہ کرتی ھے کے ریاستی عوام کو پیداواری لاگت پر بجلی فراہم کی جاے۔
حکمران طبقات (سیاستدانوں،ججوں بیورکریٹس) کی عیاشیوں کے لیے مراعات ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جاے۔
آٹے سمیت دیگر خوردونوش کی اشیاء پر سبسڈی بحال کی جاے تحریک کے دوران گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔

فلسطین اور اسرائیل کی سول ابادی پر بمباری اور معصوم انسان کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرتے ھوئی عالمی برداری فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جاتا ھے اگر ..فلسطین اسرائیل جنگ اور روس یوکرائن جنگ ختم نہیں کرائی جاتی تو دنیا تیسری عالمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں