آواران میں پاکستانی فوج پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

0
38

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف نے دشمن پر کیے گئے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں آواران کے علاقے کنیچی اور ھوٹان (کولواہ ) کے درمیان کپ کے مقام پر پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حملے میں دشمن فوج کے سات اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کے خلاف یہ کارروائی جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے انجام دی گئی۔ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے بارودی دھماکے میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں اضافے اور شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے، ان کے خلاف اس حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ دشمن کی آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لیے عام آبادیوں میں خوف و ہراس پھیلا کر بلوچ عوام کو بلوچ گلزمین کے سیاسی و سماجی معاملات سے لاتعلق کرنا چاہتی ہے۔ آئے دن آبادیوں پر حملے کرکے نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنا پاکستانی فوج کے انگنت مظالم کا تسلسل ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشمن کی سرگرمیوں سے واقف ہے اور ہمیشہ بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کمربستہ ہے۔ دشمن اپنی طاقت کے گھمنڈ میں بدمست ہوچکا ہے لیکن ہمارے منظم حملے اس کی پیشرفت ، سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پاکستان فوج پر مزکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں