حماس فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔ محمود عباس

0
20

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے حماس کی پالیسیاں اور کارروائیاں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

وفا نیوز ایجنسی کےمطابق وینز ویلا کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں محمودعباس نے کہا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی پالیسیوں، پروگرام اور فیصلے کے سوا کسی بھی دوسری تنظیم کی پالیسیاں فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی سے نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینیوں کیلئے دوسرا نکبہ ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی، فلسطینیوں کے تحفظ اور انہیں طبی سامان، پانی اور خوراک کی فراہمی کیلئے غزہ کی پٹی تک انسانی راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

محمود عباس نے شہریوں کے قتل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف سے عام شہریوں، قیدیوں اور یرغمالیوں کی فوری رہا کردینا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں