مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کا گولی لگنے سے انتقال

0
28

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے انتقال کر گئے، اہلخانہ کی جانب سے ان کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، ان کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی گئی۔
جوان بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے مبینہ طور پر گولی لگنے سے انتقال کر جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

دوسری جانب مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پر مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں