مقبوضہ بلوچستان: دو افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
38

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا طالب علم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا جبکہ خضدار سے مزید دو نوجوان لاپتہ ہوگئے۔

خضدار کے علاقے نال ٹوبڑو کے رہائشی محمد طارق قمبرانی ولد محمدعالم قمبرانی اور محبوب علی چنال عرف بابل گذشتہ لاپتہ ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق دونوں نوجوان گذشتہ روز شام کے وقت نال بازار سے گھر واپسی پر پراصرار طور پر لاپتہ ہوئے ہیں جو ابھی تک گھر نہیں پہنچے ہیں، نوجوانوں کے گمشدگی کے باعث گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق گذشتہ مہینے پنجگور سے لاپتہ ہونے والا نوجوان طالب علم آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے یکم نومبر کو پنجگور چڑیاں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے ثناء بلوچ بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے

دوسری جانب بلوچ سیاسی جماعتوں و تنظیموں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے براہ راست ان جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں جن میں سے کچھ افراد بازیاب ہوئے پر اسکے برعکس مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں