فنانسنگ گیپ؛ پاکستان کا سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ

0
12

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

نگران حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کرلیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک، اے ڈی بی، عالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی۔

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان شیئر کر دیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔ سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے میں تین ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

نگران حکومت کا اندازہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کے ہدف سے کم ہو کر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا۔

آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرے۔

آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے وزارت خزانہ میں 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے وزارت کے افسران اور عملہ کی 9 نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے 9 نومبر کو وزارت خزانہ معمول کے مطابق کام ہو گا۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور ونگز کے سربراہان کو اپنی اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم حکام کے درمیان مذاکرات 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں