غزہ میں حماس یا اسرائیل کے بجائے نئی حکومت پر مشاورت جاری ہے، امریکا

0
20

امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس کا مناسب وقت نہیں آیا اور اگر وقت سے پہلے سیز فائر سے حماس مزید مضبوط ہوجائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں غزہ میں سیز فائر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فوری جنگ بندی کے حامی نہیں۔ اس وقت جنگ بندی سب سے زیادہ فائدہ حماس کو ہوگا۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ مخصوص مدت اور مقاصد کے حصول تک جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کے اس بیان کو ایک بار دہرایا کہ غزہ میں اسرائیل کے دوبارہ قبضے کی مخالفت کرتے ہیں تاہم مستقبل میں حماس کی غزہ میں حکومت بننے نہیں دیکھتے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں آئندہ حکومت کے حوالے سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے غزہ کی پٹی میں جامع سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیلی فوج سنبھالے گا۔

نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں ایک بار پھر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر جیسی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بڑی طاقتیں غزہ سے حماس کو ہٹا کر ایک نئی حکومت لانا چاہتی ہے جو سب کے لیے قابل قبول ہو کیوں کی اگر اسرائیل غزہ کا کنٹرول حاصل کرلے تو اُسے ہمیشہ نہ ختم ہونے والی مزاحمت کا سامنا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں