کیچ اور مکران سے لوگوں کو بڑی تعداد میں لاپتہ کیا جارہا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن

0
24

حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایران بارڈر کے ساتھ کراسنگ پوائنٹ کھول کر لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے جائیں جو ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت لوگوں کو بے روزگار کرکے انہیں غلط اقدامات کی جانب راغب کررہی ہے۔ ہماری تحریک کے مطالبات آج بھی وہی ہے اور اب لوگوں کو آٹے کی نہیں بلکہ اپنے لاپتہ افراد کی بازیابی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں عبدالولی شاکر، وسیم سفر، یعقوب عیسیٰ، شعیب عیسیٰ، صبغت اللہ، مرتضیٰ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کے حصول کےلئے آئین اور قانون کے تحت جدوجہد کررہی ہے جس میں طویل دھرنا دیئے گے۔ دھرنوں میں خواتین، بچوں اور مردوں کے دھرنے شامل تھے۔ اس جدوجہد میں گزشتہ برس 26 دسمبر 2022کو حق مانگنے پر بدترین تشدد کیا گیااور پابند سلاسل کیا گیا اب بھی آئینی جدوجہد کا راستہ روکنے کے لئے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی ترجیح شفاف الیکشن کی بجائے عوام کو بے روزگار کرنے پر مرکوز ہے حکومت ماہی گیروں کو سرحدی تجارت کو ترجیح نہیں دے رہی سرحدی تجارت کے راستے ںبند نہ کئے جائیں ۔ نگران حکومت کراسنگ پوائنٹ پر پابندی ختم کرے ۔ گوادر میں ٹرالر مافیا مقامی ماہی گیروں کا حق مارہا ہے جس سے غریب عوام کے لئے روز گار کے مواقع بندکئے جارہے ہیں ۔ ٹرالر مافیا کی سرگرمیوں سے گوادر میں سمندری حیات کی نسل کشی کی جارہی ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کی پابندی کے بعد ایک بار پھر ٹرالر مافیا کو چھوٹ دے دی گئی ہے اور وہ پسنی، اورماڑہ، ڈام سمیت دیگر مقامات پر ٹرالروں کے ذریعے شکار کرکے مقامی ماہی گیروں کا حق چھین رہے ہیں انہیں غلیظ القابات اور گالیاں بھی دے رہے ہیں 750 کلو طویل ساحل سمندر پر مقامی لوگوں کو محروم رکھ کر ٹرالر مافیا کو فری ہینڈ دیا جارہا ہے جس سے سمندری حیات کی نسل ختم ہورہی ہے اس وقت ملک میں عملاً مارشل لاءہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔ حکومت مکران اور سرحدی لوگوں کے روزگار کے دروازے بند کرکے انہیں غیر قانونی اقدامات کی جانب راغب کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔اور حکمران الزام لگارہے ہیں کہ بھارت لوگوں کو پیسے دیتا ہے حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ان کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے چھین رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حق نہ دیا گیا بدامنی بڑھے گی لوگ بھوکے ہوئے تو شیطان سے بھی مدد لینگے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے کیچ اور مکران سے لوگوں کی بڑی تعداد لاپتہ کی جارہی ہے۔ حکمران سرحدی تجارت پر پابندیاں ختم کرے۔ٹرالر مافیا کو کنٹرول اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے تاکہ ان کے اہلخانہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت رہی ہے ہم سے بھی غلطیاں ہوئی اور آج جماعت اسلامی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم جھنڈوںاور پارٹیوں میں قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے ایک ہی جماعت سے ان کے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں