سول سوسائٹی ایکٹوسٹ تنویر احمد کی بھارتی کشمیر کے ریاستی باشندگان سے اظہار یکجحتی

0
13

آج بھارتی کشمیر کے غیر مسلم ریاستی باشندوں کی مزہبی خوشیوں کے ساتھ اظہار ہکجہتی کی خاطر پاکستانی زیر کنٹرول جموں کشمیر سے ممتاز لکھاری اور سول سوسائٹی ایکٹوسٹ تنویر احمد مٹھائی لے کے زبیر بھٹی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ضلع نیلم ٹیٹول سیکٹر پہنچے۔
انہوں نے ایل او سی پار کھڑے پنـڈت جی اور دیگر ہندو دھرم کے باشندگان ریاست سے ہاتھ ہلا کے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ وہ چاھتے تھے کہ پُل کے درمیان پہنچ کے پی او کے کے باشندگان کی جانب سے ایل او سی پار ہندو باشندگان ریاست کو مٹھائی پیش کریں، کیونکہ دونوں اطراف میں کھڑی افواج عید , دیوالی اور دیگر مزہبی خوشیوں میں ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کرتی ہیں۔
تنویر احمد اور ساتھی عوامی سطع پر ایسا کرنا چاہتے تھے۔ پاکستانی انتظامیہ نے انہیں ایسا کرنے سے روکا اور ان کو گرفتار کرکے نیلم سے علاقہ بدر کیا جس کے بعد تنویر احمد نے اپنی سوشل میڈیا وال پر اس جبر کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائی۔ راجہ تنویر احمد ٹیوٹر , فیس بک کے ساتھ ساتھ فیزیکلی بھی جموں کشمیر کی دونوں آکائیوں میں رابطہ کاری کے لئے عرصہ پندرہ سال سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تنویر احمد نے کہا جتنا بھی جبر ہو وہ اپنی کوششیں جاری رکھینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں