مقبوضہ بلوچستان: نوجوان پاکستانی فوج ہاتھوں لاپتہ، گیس لیکچ سے دو بچے جابحق

0
138


مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں والد کے حراستی قتل کے بعد بیٹا پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ،جبکہ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں گیس سلنڈر کے لیکیج کی وجہ سے دو بچے جابحق ہوئے ہیں جبکہ بچوں والدین کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں پیش آیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق دو بچے جنکی شناخت عبدالحمید ولد سعید اللہ اور گل صبا بنت سعید اللہ نام سے ہوئی ہے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے والدین سعید اللہ ولد عبد الواحد اور مسمی ص کو شدید بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں والد کے حراستی قتل کے بعد بیٹا پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ،پاکستانی فوج نے جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں نوجوان کو اپنے کیمپ بلاکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت وحید بلوچ ولد شہید الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستانی فوج نے وحید کے والد الٰہی بخش کو آرمی بلا کر کئی مہینوں تک حراست میں رکھنے کے بعد قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاش پھینکی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں