پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے میرپور انتظامیہ کے ریسٹورنٹس پر چھاپے،لاکھوں‌کاجرمانہ

0
30

یوسف کی کاروائی شہر کے بڑے ریسٹورنٹس کے کیچن کی پڑتال، مجموعی طور پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ، 39 کاٹن غیر معیاری آئل ضبط، ایکسپائری مصالحہ جات ضبط ایک ہفتہ کا وقت کیچن کی حالت بہتر کریں بصورت دیگر ریسٹورنٹ سیل کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض کی جانب سے جاریہ شیڈول پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین اور تحصیلدار میرپور چوہدری عمران یوسف نے ہمراہ پولیس تھانہ سٹی میرپور ناقص صفائی، ایکسپایرئی اشیاء برآمدہونے،غیر معیاری گھی اور آئل استعمال کرنے، ہیپاٹایٹس ٹیسٹ نہ کروانے پر شہر کے بڑے یسٹورنٹس کو جرمانے
کیے، ریجنسی ھوٹل 40 ہزار، گولڈن گرل 40 ہزار اور غیر معیاری آئل ضبط،عوامی میرج ھال 10 ہزار روپے اسکے علاوہ کویٹہ کیفیز، نعمت پاک، البلال ریسٹورنٹ کو بھی جرمانے، مجموعی طور پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کے جرمانے کیے گے، جبکہ جبیر ریسٹورنٹ،نفیس ریسٹورنٹ اور عجواہ ریسٹورنٹ کے کیچن کی بھی مکمل پڑتال عمل میں لائی گئی، جو کہ تسلی بخش ھونے پر مزید بہتر کرنے کی ھدایات جاری کی گیئں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور اور
تحصیلدار میرپور نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں سے ہٹ کر کسی کو بھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے گی۔

میرپور انتظامیہ کا بڑے ریسٹورنٹس پر چھاپے، لاکھوں‌کاجرمانہ، 39 کاٹن غیرمعیاری آئل ضبط۔ ریجنسی ھوٹل 40 ہزار،گولڈن گرل 40 ہزار اور غیر معیاری آئل ضبط،عوامی میرج ھال 10 ہزار روپے اسکے علاوہ کویٹہ کیفیز، نعمت پاک،الں بلال ریسٹورنٹ کو بھی جرمانے، مجموعی طور پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کے جرمانے کیے گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں