کنٹرول لائن کے قریبی علاقہ فتح پور میں نوجوان تیندوا خوراک کی تلاش کیلئے آبادی کی طرف آگیا تھا جس کو مقامی شخص نے پنجرے میں بند کر دیا تھا جو کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے تیندوے کو آج جنگل میں چھوڑ دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے جاری کی گئی مختصر ویڈیو میں تیندوے کو آزاد کیا جاتا دکھایا گیا ہے۔
موسم سرما آتے ہی جنگلوں میں خوراک کی کمی کے باعث تیندوے سمیت دیگر جنگلی جانور خوراک کی تلاش کیلئے انسانی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اس دوران مختلف واقعات میں جنگلی حیات مقامی لوگوں کے ہاتھوں ماری جاتی ہے۔
جنگل جانور مقامی آبادیوں میں گھس کر مقامی لوگوں کے پالتو جانوروں کو ہلاک کر دیتے ہیں جس کے رد عمل میں مقامی لوگ کی طرف سے جنگلی جانوروں کو بھی ہلاک کرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔