بنوں میں فورسز پرافغان شہری کا خودکش حملہ، 2 شہری ہلاک،3فوجیوں سمیت 10 زخمی

0
51

راولپنڈی: بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 شہری ہلاک اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں