برطانیہ میں سوائن فلو ایچ 1 این 2 کا پہلا انسانی کیس رپورٹ

0
16

جانوروں کے فلو وائرس سے مماثلت رکھنے والے وائرس کا برطانیہ میں پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارتھ یارکشائر میں تعلق رکھنے والے شخص میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں سوائن فلو ایچ 1 این 2 کا پہلا انسانی کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض میں سوائن فلو ایچ 1 این 2 کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو گیا ہے، تمام تر صورتحال اور وائرس کی جانچ پڑتال جاری ہے، پہلی بار برطانیہ میں کسی انسان میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں