مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں بلیدہ اور جھاؤ سے تین افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
116

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک کے رہائشی دلجان ولد خدا بخش اور عارف ولد اسماعلیل گردانک سے الندور اپنے نجی کام کے سلسلے میں جاتے ہوئے راستے سے پراسرار طور لاپتہ ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں مذکورہ اشخاص کو ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج نے درجنوں مسلح گروہ تشکیل دئیے ہیں، جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں، جو بلوچوں کے اغواء و شہادت سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں اور پاکستانی فوج نے انہیں بلوچ آزادی پسندوں کو کاؤنٹر کرنے کے لئے مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ جھاؤ میں کستانی فوج نے ایک اور شخص کو آرمی کیمپ بلا کر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے
جسکی شناخت رحیم جان ولد روزی کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے ڈولیجی آرمی کیمپ بلا کر بعد ازاں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستانی فوج نے گذشتہ روز وحید ولد الہی بخش کو بھی اسی طرح کیمپ بلا کر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

رحیم جان بی بی حنیفہ زوجہ مراد بخش کا بھتیجا ہے۔ جنہیں دو دن پہلے حب چوکی سے جھاؤ جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے راستے سے حراست میں لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں