بیٹا تاحال لاپتہ ہے، اٹارنی جنرل کی رپورٹ غلط ہے – والد لاپتہ فیروز

0
35

جبری لاپتہ فیروز بلوچ کے والد نور بخش نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میرا بیٹا فیروز احمد 11مئی 2022 کو ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا، ڈیڈھ سال پورا ہونے کے بعد بھی اس کا کوئی حال و احوال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 نومبر 2023 کو اٹارنی جنرل نے عدالت میں 22 طلباء کی بازیابی کی رپورٹ جمع کی تھی جس میں فیروز احمد کا نام بھی شامل تھا کہ وہ واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے وہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدارا میرا بیٹا کسی ادارے کے پاس ہے اس کو صحیح سلامت و بحفاظت بازیاب کرکے میرے حوالے کریں۔ اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ میرا بیٹے فیروز احمد کی والدہ بہت اذیت میں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں