مقبوضہ گلگت بلتستان ایک بار پھر لہولہان، ہڈر میں دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ درجنوں جانبحق اور زخمی

0
104

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے علاقے ہڈر میں مسافر بس پر فائرنگ۔

ہفتے کی شام ساڑھے چھے بجے پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے علاقے ہڈور پڑی کے سامنے گلگت سے پنڈی جانے والی بس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی، جس سے بس سامنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

اطلاعات کے مطابق بس میں موجود 18 افراد زخمی جبکہ آٹھ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بس کے حادثے میں آٹھ افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔

ڈی سی چلاس کے مطابق مرنے والوں میں فوج کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس ضلع غزر کے علاقے گاہکوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

کُچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سانحہ ہڈر کا مقصد حالیہ گندم سبسڈی ایشو اور جی بی کے عوامی اتحاد کو کمزور اور ختم کرنا ہے ۔اس سانحے کی تحقیقات کے لیے تمام فرقوں کو مل کر زور دینا چاہیے تاکہ مجرموں کو بے نقاب کیا جا سکے تاکہ پتا چلے کون لوگ ہیں جو دیامر کو استعمال کر کے آپس میں لڑا رہے ہے اور امن کے دشمن ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں