تنخواہوں کی بندش، کشمیر کونسل کے ملازمین کا سیکرٹریٹ بلڈنگ کو تالا لگا کر احتجاج

0
33

اسلام آباد کشمیر کونسل سیکر ٹریٹ اسلام آباد کے ملازمین کی تنخواہیں بند ہوئے پانچ ماہ گذر گئے۔ حکومت پاکستان کے ارباب اختیار اور آزاد جموں و کشمیر ریاست کے وزیراعظم ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد میں واقع آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین نے سیکریٹریٹ بلڈنگ کو تالا لگا کر اس کے احاطہ میں پر امن احتجاج کیا اور اپنا یک نقاطی مطالبہ کی ادائیگی پر پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا اور عمل میں تمام ملازمین گریڈ 1 تا 20 نے شرکت کی۔ ملازمین نے موجودہ حالات کے پیش نظر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اور سیکشن آفیسر جنرل کے ساتھ ساتھ چند ڈیپوٹیشن ملازمین کو بھی دفتر ہذا میں داخلے سے روک دیا اسی دوران رحمان علی باجواہ صدر فیڈرل ایمپلائز ایسوسیشن نے ذاتی دلچسپی لیتے ھوئے شرکت کی ۔ تمام ملازمین رحمان علی باجواہ کو اپنے ساتھ پا کر انتہائی حوصلہ مند ھو گئے ، باجواہ صاحب نے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی ایسو سی شن ھمارے حق کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ انہوں نے خطاب کے دوران حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کے زمہ داران کو واضح پیغام دیا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکر ٹریٹ کے ملازمین کی پانچ ماہ سے بند تنخواہیں فلفور بحال کی جائیں ۔ اسی احتجاج کے دوران کونسل کے ایک سینئر ملازم کے گھر سے پیغام آیا کہ اس کے مالک مکان نے اس کا سامان اور بچوں کو باہر گلی میں پیھینک دیا ھے خبر سنتے ہی اس ملازم کی حالت غیر ھو گئ اور انہیں فوراً قریبی ہسپتال پہنچایا گیا اور ان کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دفتر ھذا کے چند ملازمین کو ان کے گھر بھیجا گیا۔ یہ ایک واقع آج کا ھے اس سے قبل بھی دفتر کے دیگر چند ملازمین کے ساتھ ایسا سلوک ھو چکا ھے۔ رحمان علی باجواہ نے کہا کہ اگر تین دن تک تنخواہ کی بحالی نہیں ھوتی تو اس احتجاج کا دائرہ بنوسیع کرتے ھوئے وزیراعظم پاکستان سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جس میں فیڈرل ایمپلائز ایسوسیشن بھرپور شرکت کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں