بولان میں ڈیم تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکا

0
32

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے رند علی میں لغاری کے مقام پر ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بچھایا تھا جس کی زد میں کمپنی کی ٹریکٹر آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔

دو روز قبل صحبت پور میں ایک تعمیراتی کمپنی پر بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ دھماکے کے بعدصحبت پور ضلع میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے ملکی اور علاقائی تعمیراتی کمپنیوں کی سیکورٹی اہلکار بڑھانے کے ساتھ ساتھ سورج غروب ہونے کے بعد کام بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں