یوکرین کا روس کے جنگی بحری جہاز پر حملہ؛1 ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی

0
40

ماسکو: روس نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ اسود میں اس کے جنگی جہاز کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے زیر قبضہ علاقے کریمیا میں فیوڈوسیا کے مقام پر بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے میں 6 عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

میزائل حملے سے بحری جنگی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ میزائل حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں روسی فوجیں دو سال قبل داخل ہوئی تھیں اور مختلف محاذوں پر دونوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس روس نے یوکرین کے چار بڑے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرکے متنازع ریفرنڈم کرایا تھا جس میں علیحدگی پسندوں کو فتح دلوا کر ان علاقوں کو روس میں شامل کرلیا۔

اس سے قبل 2014 میں بھی روس نے کریمیا پر قبضہ کرکے اپنا تسلط قائم کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں